Homeخبریںہمیں 20 سالہ افغان جنگ اور فوجی انخلا سے بہت کچھ سیکھنا...

ہمیں 20 سالہ افغان جنگ اور فوجی انخلا سے بہت کچھ سیکھنا ہے، امریکا

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے آخری بار بات 14 اگست کی رات کو ہوئی تھی اور اس روز بھی انھوں نے آخری سانس تک لڑنے کا عہد کیا تھا لیکن طالبان کے کابل آتے ہی وہ چپ کے سے فرار ہوگئے۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق امریکی ٹیلی وژن سی ایس کے ٹاک شو ’’فیس دی نیشن‘‘ میں وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر طالبان کے کابل میں داخل ہونے سے ایک رات قبل تک سابق افغان صدر اشرف غنی سے رابطے میں تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 14 اگست کی رات بھی اشرف غنی کو ٹیلی فونک گفتگو میں انتقال اقتدار پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ طالبان کے ساتھ تمام قومیتوں پر مشتمل حکومت کی راہ موجود ہے لیکن انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ آخری سانس تک لڑیں گے۔

Exit mobile version