Homeخبریںہم ذرہ بھر بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ـ مولوی...

ہم ذرہ بھر بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ـ مولوی عبدالحمید

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 21 اپریل 2023 کو زاہدان/ میں بلوچ عالم دین اور جمہوریت پسند مذھبی رہنما امام مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے زاہدان میں عید الفطر کی نماز کے دوران زاہدان کے خونی جمعہ پر لوگوں کے قتل کو جرم قرار دیا اور کہا۔ “ہم ذرہ بھر بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے ـ

 زاہدان اور خاش کے خونی جمعہ کے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مولوی عبدالحمید نے کہا کہ ہم نہ صرف ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانا چاہتے ہیں بلکہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جن طاقتوں نے عام لوگوں کے قتل کا حکم دیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ـ

 انہوں نے کہا: “دوسرے عوام جو ایران کے دیگر علاقوں بشمول آذربائیجان، کردستان، خوزستان، اصفہان، تہران وغیرہ میں مارے گئے، ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا اور ان کا قتل بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا۔”

 اقتصادی مسائل اور قومی کرنسی کی کم قدر کے بارے میں مولوی عبدالحمید نے کہا کہ حکام کی نا اہلی اس صورتحال کا سبب بنی اور اب ایرانی عوام کی اکثریت ناخوش ہے۔

Exit mobile version