Homeخبریںہوشاب سے دو روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد

ہوشاب سے دو روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد

کیچ (ہمگام نیوز) نواحی علاقے ہوشاب سے دو روز قبل اغواء ہونے والے دکاندار کی لاش برآمد ہوئی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح ہوشاب کے علاقے روتکان سے ایک شخص کی گولیوں سے چلنی لاش برآمد ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت شاکر ولد حسین کے نام سے ہوئی جو مقامی ایک دکاندار تھا جسے دو روز قبل ہی نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

اطلاع ملنے پر مقامی لیویز اہکاروں نے لاش تحویل میں لے لی اور مزید چھان بین لیویز فورس کررہی ہے۔

Exit mobile version