Homeخبریںہوشاپ حملے میں 2 اہلکار ہلاک،3زخمی ہوئے: بی ایل ایف

ہوشاپ حملے میں 2 اہلکار ہلاک،3زخمی ہوئے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہوشاپ،تنک میں سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے دو مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر کراس میں قائم فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے قابض فوج کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version