لندن ( ہمگام نیوز ) ذرائع سے ملنے ولی اطلاعات کے مطابق ماضی کی طرح اس سال بھی مقبوضہ بلوچستان سمیت دنیا بھر کے ان تمام ممالک کے شہروں میں بلوچ شہداء کے یاد کو منانے کے لئیے تقریبات منعقد کی جائیں گے۔

یاد رہے کہ ہر سال تیرہ نومبر بلوچستان کی آزادی کے لئیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ان تمام شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے اور انکی امنگ و آدرشوں کو دنیا پر آشکار کرنے کے لئیے ایک علامتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

مختلف ممالک میں وہاں پر موجود آزادی پسند بلوچ حلقے مختلف انداز میں ان دن کو یاد کرتے ہوئے تقریبات و سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں، جس میں سیمنارز، خاموش احتجاجی ریلی، سوشل میڈیا پر بلوچستان کی آزادی کے حق میں کیمپئن اور بلوچستان میں جاری ایرانی و پاکستان بدترین جبر و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں آواز اٹھایا جائے گا۔

اس سال یوم شہدا کے حوالے سے سمینارز سمیت گھروں میں شہداء کی یاد کے لئیے چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے کیمپئن میں

#13NovBalochMartyrsDay

بلوچ شہداء ڈے کے حوالے سے ہیش ٹیگز چلائے جائیں۔

دنیا بھر میں بسنے والے تمام بلوچ فرزاندان وطن سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس دن بلوچ شہدا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کیمپئن کریں اور ان تمام شہداء اور اسیران کی امنگوں اور آدرشوں کا ترجمانی کریں جو پاکستانی و ایرانی قبضہ گیریت کے جبر کا نشانہ بنے ہیں