Homeخبریںذاکر مجید اور دوسرے جبری اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے...

ذاکر مجید اور دوسرے جبری اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کریں گے: وائس فور بلوچ مسنگ پرسنز

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ مسنگ پرسنز کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز 8 جون کو ذاکر مجید سمیت دوسرے تمام مسنگ پرسنز کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی

تفصیلات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کےسوشل میڈیا میں جاری ایک اعلامئیے  کے مطابق 8 جون 2009 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ سے ذاکر مجید کو قابض پاکستانی فوج نے اغواء کیا تھا جن کی گمشدگی کو کل 8 جون کو 11 سال مکمل ہونے والے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 8 جون کو ذاکر مجید کے اہلخانہ کے ساتھ ذاکر مجید اور دیگر تمام جبری اغواء ہونے والے افراد کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

اپنے جاری کردہ اعلامئے میں وائس فور بلوچ مِسنگ پرسنز نے تمام سیاسی، انسان دوست اور طلبہ تنبی میں سمیت تمام انسان دوست لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریں۔

Exit mobile version