Homeخبریںکانگو: مسلح گروہوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں...

کانگو: مسلح گروہوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 43 افراد ہلاک

 

برازویلا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کانگو کے جنوبی کیوو صوبے میں مسلح دیہاتیوں کے گروہوں کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک مسلح گروہ نے، جسے نومینو کہا جاتا ہے نے ایک گاؤں کیپوپو پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

Exit mobile version