تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت جوسک سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کمبر ولد نور بخش کو اس کے دکان سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا،بتایا جارہاہے کہ نوجوان کا بنیادی تعلق بلیدہ کے علاقے زیردان سے تھا۔

اہلخانہ کے مطابق قمبر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیئے جارہے ہیں۔