شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں گزشتہ شب فورسز نے شہید صہیب بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے والد محمد دین لانگو، دو بھائیوں عبدالغفار لانگو اور عبدالکبیر لانگو، اور تین مہمانوں — نقیب اللہ لانگو، عبدالوھاب لانگو اور شعیب لانگو — کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق، فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا۔















