ٹوکیو (ہمگام نیوز) جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کے قتل کے ملزم تتسویا یاماگامی نے پہلی سماعت میں قتل کا اعتراف کر لیا۔

عدالت میں یاماگامی نے کہا کہ “سب کچھ سچ ہے”۔

رپورٹس کے مطابق، اُس نے کہا تھا کہ آبے کے ایک مذہبی گروہ سے تعلق نے اس کے خاندان کو مالی نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ شنزو آبے کو 2022 میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔