اہواز(ہمگام نیوز)اہواز کی 58 سالہ عرب شہری اور سماجی کارکن مریم زبیدی کو ان کے چار سال قید کی سزا پر عمل درآمد کے لیے گرفتار کرکے سپیدار جیل اہواز منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، مریم زبیدی کو 10 آبان 1404 (مطابق 1 نومبر 2025) بروز ہفتہ انقلاب عدالت اہواز کی عمل درآمدی شاخ میں طلب کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
مریم زبیدی کو اس سے قبل شعبہ اول انقلاب عدالت اہواز نے “قابض ایرانی ریاست کے خلاف کارروائی” کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی، جو اس سال مهر (اکتوبر) میں اپیل عدالت نے بھی برقرار رکھی۔
رپورٹوں کے مطابق، مریم زبیدی کو ماضی میں بھی اپنی سماجی اور شہری سرگرمیوں کے باعث کئی مرتبہ گرفتار اور سیکورٹی و عدالتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔














