تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سنٹرل جیل تربت کے وارڈن چنگیز امام ولد محمد امام پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ، اہلخانہ کے مطابق وہ تین دن پہلے 11 نومبر کو دوپہر ایک بجے کے قریب اپنے موٹر سائیکل پر گھر واقعہ بگ تربت سے سنٹرل جیل ڈیوٹی دینے روانہ ہوئے تھے مگر وہ تربت بازار سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

لواحقین کے مطابق وہ 11 تاریخ سے لاپتہ ہے اور موٹر سائیکل بھی کہیں نہیں ملا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس وارڈن چنگیز امام کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی پولیس تھانے میں اطلاع دیں۔ آپ کی ایک اطلاع خاندان کیلے امید کی کرن بن سکتی ہے ۔