نال: (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نال سے بارہ سال سے لاپتہ ذاکر اسماعیل کے بیٹے عارف بلوچ کو بھی زبردستی لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
عارف بلوچ، جو نال کے کلی سنجرانی کے رہائشی ہیں، کو 30 اکتوبر کی شام تقریباً 6 بجے بیسمہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ عارف کے والد، ذاکر اسماعیل، 11 فروری 2013 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تھے۔ عارف گزشتہ کئی برسوں سے نہ صرف اپنے والد بلکہ دیگر لاپتہ افراد کے لیے بھی مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ آج ان کی اپنی آواز بھی خاموش کر دی گئی ہے۔
عارف بلوچ اپنی بہنوں کا واحد سہارا اور آخری امید تھے، جو اب ان سے بھی چھین لیا گیا ہے۔
ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور نال کی تمام باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عارف بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور اس ظلم کے خلاف یکجہتی کا اظہار کریں















