کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز تمپ کے علاقے میں نعمت اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر اسکے بیٹے یاسر بلوچ نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ اہلِ خانہ کے مطابق فورسز نے گھر پر غیر قانونی کسی وارنٹ بغیر کارروائی کرتے ہوئے یاسر بلوچ کو بغیر کسی چارج کے گرفتار کرکے لے گئے، چھاپے کے دوران محلے کے تمام راستے سیل کیے گئے، گھر گھر تلاشی لی گئی اور موبائل فون ضبط کرلیے ۔
دوسری جانب کیچ کے علاقہ سلو بلیدہ کے رہائشی کراچی سے 30 اپریل 2025 کو فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ شہنواز ولد حاجی اللہ بخش نامی نوجوان بازیاب ہوا ہے ۔















