چابہار( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ چہابار بدھ کی رات قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار کی خمینی گلی سے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بلوچ شہری کی شناخت 32 سالہ سلمان آسکانی کے نام سے ہوا ہے، عمر جو راسک کے گاؤں مورتان کا رہنے والا اور چابہار کا رہائشی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے اس بلوچ شہری کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔















