حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 2 فروری 2026 کو گومل یونیورسٹی کے طالب علم کو حب چوکی سے کراچی جاتے ہوئے راستے میں حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ طالب علم کی شناخت یاسر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جو آواران کے علاقے مشکے میانی قلات کا رہائشی ہے۔ وہ گومل یونیورسٹی میں ساتویں سمسٹر کا طالب علم ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا، عدلیہ اور انسانی حقوق کے مقامی و بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ یاسر بلوچ کی فوری بازیابی کے لیے کردار ادا کیا جائے اور جبری گمشدگی جیسے غیر قانونی عمل کا نوٹس لیا جائے۔


