شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 2 مارچ 2026 کو رات 12:30 بجے قابض پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لیا اور بعد ازاں اسے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے طالب علم کی شناخت شعیب احمد قمبرانی ولد محمد بخش قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی قمبرانی کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک طالب علم ہے۔

اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ شعیب احمد قمبرانی کی بازیابی کے لیے تعاون کیا جائے۔