تمپ(ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تمپ سے ایک نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمبر ولد ماسٹر عثمان، جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں اور آسیا آباد کورجو تمپ کے رہائشی ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق 12 جون 2026 کی شب تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر انہیں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اس اغواء میں ایف سی اور ایم آئی کے اہلکار ملوث تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق کمبر کو گھر سے لے جانے کے بعد ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہے۔


