چاغی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ گڈانی ہوٹل کے مقام پر گزشتہ رات مسلح افراد نے متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کردی ،
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے 6 بوزروں سمیت مزید 15 بڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔
دوسری جانب دالبندین میں نذر آتش کئے گئے بوزرز گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے والے 5 گاڑی مالکان مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہوگئے .
علاقائی ذرائع کے مطابق
دالبندین کے علاقے نوکچا کے مقام پر دو روز قبل مسلح افراد نے 5 بوزرز اور ٹریلرز کو جلا دیا تھا جس کے بعد جلائے گئے بوزرز اور ٹریلرز کے مالکان اپنی گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے کے لئے پہنچے تو مسلح افراد نے گاڑی مالکان سمیت پانچ افراد کو اغواء کرکے لے گئے.


