نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فورسز نے 8 مسلح فراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کردیا ۔فورسز کا دعوی ہے کہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مسلح افراد کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب آزاد ذرائع سے ھلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔
سیاسی ،سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں کا ہمیشہ الزام رہاہے کہ فورسز آپریشن دوران ناکامی چھپانے کیلے پہلے سے زیر حراست ،جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے مقابلے کا نام دیتے آرہے ہیں ۔


