پیرو (ہمگام نیوز) )امریکی ملک پیرو میں چھوٹے طیارہ حاد ثہ کا شکار ہو گیا، جس میں سوار عملے سمیت 13 مسافر ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابقحادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان شامل تھے، پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیرو میں نازکا لائنز کی سیر کے لیے جانے والا ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک ہوگئے ۔

پیرو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان شامل تھے۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پسکو ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے