Homeخبریںپشین میں پولیس تھانہ اور خاران میں پل تباہ ،چاغی اور...

پشین میں پولیس تھانہ اور خاران میں پل تباہ ،چاغی اور واشک میں تجارتی گاڑیوں پر حملے کیے گئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ

بلوچستان میں متعدد مسلح کارروائیوں کے دوران مسلح افراد نے پولیس تھانہ اور پل تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔

 تفصیلات کے مطابق پشین کے تحصیل سرانان بازار میں مسلح حملے کے دوران پولیس اسٹیشن کو بموں سے اڑا دیا اہلکاروں کی وردیاں اور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ۔

دوسری جانب خاران سے اطلاعات کے مطابق سوتکگان کے علاقے میں مسلح افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے خاران-کراچی شاہراہ پر واقع پل کو تباہ کردیا ہے۔

مسلح افراد نے پل کا بڑا حصہ مشینری سے تباہ کردیا، جس کے باعث خاران-کراچی شاہراہ پر تمام ٹریفک معطل ہوگئی ۔

ادھر چاغی سے اطلاعات کے مطابق تفتان بارڈر جانے والے ٹرکوں پر حملے کے بعد مسلح افراد نے ٹرکوں کو نذرِ آتش کردیا، جس کے نتیجے میں دو ٹرک تباہ ہوگئے۔

مذکورہ ٹرک تفتان بارڈر سے تجارتی سامان لے کر پاکستان کے دیگر شہروں کی جانب جارہے تھے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے واشک میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے دو تجارتی گاڑیوں کو روکنے کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا ،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز