شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقے گشکوری ٹاؤن سے دو خواتین اور دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق 19 اگست 2026 کو علی الصبح تقریباً 4 بجے گشکوری ٹاؤن، شال سے مستونگ کے رہائشی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو خواتین
27 سالہ عمیرہ دختر عبدالرسول اور 28 سالہ نجمہ دختر عبدالرسول کو دو کمسن بچوں 8 سالہ پریسا دختر شہداد اسماعیل اور ڈیڑہ سالہ زاکر ولد عبدالحق سمیت انسداد دہشت گردی ادارہ سی ٹی ڈی اور فرنٹیئر کور ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔


