Homeخبریںوڈھ ایک شخص اغوا ، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق...

وڈھ ایک شخص اغوا ، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ایک زخمی

خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقہ وڈھ میں نزیر احمد مینگل نامی شخص کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً مین روڈ بند کردیا گیا ،

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک نزیر احمد کو بازیاب نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب وڈھ بازار میں گزشتہ روز فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر آر سی ڈی ہائی وے سے گزر رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں جلیل رمدانزئی جاں بحق جبکہ ولی محمد میراجی زخمی ہوگئے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان پر امن فورس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی.

جب کہ امن فورس کا مؤقف ہے کہ مذکورہ افراد سپلائی گاڑیوں پر حملہ کر رہے تھے،

وڈھ بازار کے گرد جاری حالیہ تنازع کے دوران میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کو صورتحال میں مزید بگاڑ اور کشیدگی میں خطرناک اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز