Homeخبریںکوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مستونگ...

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مستونگ سے لاش برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

 پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ناصر علی ولد امام بخش سکنہ ایئرپورٹ روڈ، محلہ فرسٹ فیملی لائن جیکب آباد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید کاروائی جاری ہے جبکہ ضلع مستونگ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گیت کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شکیل ولد قیصر سکنہ ڈیر ہ مراد جمالی کے نام سے ہوئی ہے ۔

 پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز