تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت یونیورسٹی کے عقب سے مغوی کلگ سہرانی کی رہائشی 30 سالہ ماہ گل، زوجہ صول محمد، بنت عزیز، کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ شب گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے بندوق کے زورپر اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تربت یونیورسٹی کے عقب سے ملی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل تربت کرکینی میں مچھلی مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نامعلوم شخص کی لاش اہل خانہ کی جانب سے رابطہ نہ کرنے کے باعث امانتاً سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔


