Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگر واقعات حادثات میں خاتون سمیت...

مقبوضہ بلوچستان مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگر واقعات حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد ھلاک ہوگئے  

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ

 ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی تھانے میں پولیس تحویل میں قید بزدارقبیلہ سے تعلق رکھنے والے شہری مختیار علی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مختیار علی کو چند روز قبل ایک معمولی لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار کر کے تھانے میں بند کیا گیا تھا۔

واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد سٹی تھانے کا محرر اور پولیس حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ گولی “اچانک” چلی، تاہم عوامی و سیاسی حلقوں اور ورثاء نے اس مؤقف کو سراسر جھوٹ اور حقائق کو چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ بلوچستان بھر میں جاری منظم حراستی قتل (Custodial Killing) کا ایک اور شاخسانہ ہے، جہاں پولیس اہلکار جرم کا بار خود سے ہٹانے اور کارروائی سے بچنے کے لیے اسے اتفاقی حادثہ ظاہر کر رہے ہیں۔

مقتول مختیار علی کے ورثاء نے اس حراستی قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفِرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

دوسری جانب کےضلع خضدار کے علاقے گونِکُو سے سمیع اللہ نامی ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے گولیوں کا نشانہ بناکر بے ردی سے قتل کردیا گیا یے۔

مستونگ کانک میں شکاری خورشید احمد رٸیسانی نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے جان بحق۔

تفصیلات کے مطابق وہ آج صبح وہ اپنی زمینوں پر موجود تھے جہاں نامعلوم افراد نے ان کو فاٸرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا زخمی کو علاج معالجے کے لۓ کوٸٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ دم توڑ گۓ۔

علاوہ ازیں کچلا میں شوہر نے چاقو اور خنجر کی وار سے اپنی 15 سالہ دوسری بیوی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے ۔

دریں اثناء گوادر مکران کوسٹل ہائی وے ماکولہ کے مقام پر مسافر بس اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں حادثے میں دو افراد پک اپ گاڈی کے ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں جان بحق ہوگئے دونوں کا تعلق ضلع کیچ کا علاقہ پیدراک سے بتایا جاتا ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا، تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز