شال / کراچی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کلی شابو سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران ن گل زیب ولد محمد عظیم لانگو نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوان اس سے پہلے ایک دفعہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہا ہے، وہ مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتاتھا۔
اس طرح آج ہی کراچی حاجی شاہ علی ویلیج شرافی گوٹھ سے 25 سالہ زاکر ولد عبدالرزاق نامی ڈرائیور بھی کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوا ہے ۔
ادھر ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 مغوی بازیاب ہوئے ہیں بتایا خارہاہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے زیارت کراس کے قریب اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے دو ملازمین بازیاب ، خاندانی زرائع ژوب : کمال خان مندوخیل اپوزئی اور خیال محمد کبزئی بازیاب ہوگئے، خاندانی زرائع نے بھی ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔


