پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پنجگور سے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو کراس کے قریب سڑک سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں اور تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، ابتدائی طور پر تین افراد کی شناخت شفیق ولد داد محمد، رائی نگور، حبیب اللہ ولد سلیم کاٹا گری اور صفی اللہ ولد عبد الوھاب سکنہ خدابادان کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
دیگر دو لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر کے علاقے جیمڑی سے بھی تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کی شناخت بعدازاں لواحقین نے کی تھی شناخت ہونے والوں میں علاقے کی معروف سیاسی شخصیت واجہ محمد حسن کے جبری لاپتہ بیٹے احسان حسن بھی شامل تھے۔
اہل خانہ کے مطابق احسان حسن کو رواں سال 21 جنوری کو قابض پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپت
ہ کیا تھا۔


