Homeخبریںنوشکی، قابض فورسز کا فٹبال کے میدان میں کھلاڑیوں پر دھاوا کھلاڑی...

نوشکی، قابض فورسز کا فٹبال کے میدان میں کھلاڑیوں پر دھاوا کھلاڑی منتظمین حراست بعد لاپتہ 

نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی فٹبال میدان سے قابض پاکستانی فورسز نے ڈی ایف اے نوشکی کے منتظمین اور متعدد کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرکے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ایم بلوچستان کپ کی تیاریوں میں مصروف ڈی ایف اے نوشکی کی پوری ٹیم سمیت اسٹیڈیم میں موجود دیگر کھلاڑیوں کو فورسز حراست میں لیکر لے گئے۔

واقعہ کے حوالے سے نوشکی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں سی ایم بلوچستان کپ ٹورنامنٹ کے لیے تیاریوں میں مصروف ڈی ایف اے نوشکی کی پوری ٹیم سمیت اسٹیڈیم میں موجود دیگر فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کو فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ساتھ لیں گئے ہیں

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نوشکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایف اے ٹیم سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری طور پر رہا کیے جائیں تاکہ نوشکی کے کھلاڑی سی ایم کپ کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز