خضدار / تربت ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقہ فیروز آباد سے تین افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ،جنھیں شناخت کیلے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچاکر مردہ خانے میں رکھ دیا گیا
ادھر تربت دشت کھڈان کے علاقہ ڈنڈار مچی سول سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت خالد ولد پیر محمد سکنہ کپکپار دشت کے نام سے ہوا ہے۔
نعش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا جہاں معائنے کے دوران مقتول کے سینے اور پشت پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص کو تقریباً دو ہفتے قبل نامعلوم مسلح افراد نے علاقے سے لاپتہ کیا تھا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔
علاوہ ازیں پکنک کی غرض سے بولان جانے والے ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوانوں پر کوئٹہ واپسی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان مصطفیٰ ولد نادر علی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دریں اثناء وندر میں گزشتہ شام کوچ میں آگ لگنے کے سبب اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
زرائع مطابق شارجہ ہوٹل کے قریب کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم کوچ اور موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ موٹر سائیکل ایرانی تیل سے لدا ہوا تھا ،حادثہ کے دوران مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ھلاکتیں ہوئیں کئی مسافر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔


