Homeخبریںڈیرہ غازی خان پسند کی شادی کرنے والا دو بچوں کا باپ...

ڈیرہ غازی خان پسند کی شادی کرنے والا دو بچوں کا باپ قتل ،سنجاوی لاپتہ بچے کی نعش برآمد

سنجاوی / آئی آئی خان ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان کھرڑ بزدار

کا رہائشی الہی بخش بزدار نامی نوجوان پسند کی شادی کرنے پر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دو تین سال قبل اس نے پسند کی شادی کی تھی اسے سیاہ کار قرار دے دیا گیا تھا ،وہاں سے وہ جان بچاکر ڈیرہ غازی خان شفٹ ہو گیا تھا اس کے دو بچے بھی ہوئے ،آج صبح اسے ڈیرہ غازی خان گدائی میں قتل کر دیا گیا۔

دوسری جانب

سنجاوی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 5 سالہ معصوم بچے محمد آصف دمڑ کی لاش مل ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی، جبکہ بچے کی موت کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز