تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ نظرآباد کے رہائشی اسپورٹس مین وسیم عبدالنبی کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال کراچی ایمرجنسی میں آکسیجن ماسک لگادیے گئے۔
یاد رہے کہ وسیم عبدالنبی کو مسلح افراد نے اغوا کیاتھا اور دس روزہ گمشدگی کے بعد رواں ہفتے رہائی ملنے پر طبیعت خراب ہونے اور گردوں کے متاثر ہونے کے باعث کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
آج شام ان کی طبیعت مزید بگڑنے اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ڈاکٹر نے ہنگامی طور پر آکسیجن ماسک لگادیے ہیں۔
اہل خانہ نے وسیم عبدالنبی کی جلد صحت یابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔


