گرگان (ہمگام نیوز) گرگان کی امیرآباد جیل میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ 14 اکتوبر 2026 کو علی الصبح گرگان کی امیر آباد جیل 52 سالہ حبیب رخش ماہ (نوتی زہی) ولد نصیر الدین سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی ۔

وہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے والد تھے۔ ان کا تعلق گرگان کے علاقے فندرسک کے گاؤں ارازگل سے تھا۔

 ذرائع کے مطابق، حبیب رخش ماہ کو چھ سال قبل منشیات سے متعلق الزامات کے تحت کردکوی سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد گرگان کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں منگل 13 اکتوبر 2026 کو امیرآباد جیل کی انفرادی کوٹھڑی میں منتقل کیا گیا اور اگلی صبح ان کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا

۔