Homeخبریں17 سالہ طالب علم 15 روزہ جبری گمشدگی کے بعد ماورائے عدالت...

17 سالہ طالب علم 15 روزہ جبری گمشدگی کے بعد ماورائے عدالت قتل۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق 17 سالہ طالب علم سمیر ولد ناصر سکنہ ضلع کیچ مند کو 24 اکتوبر 2026 کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے فرنٹیئر کور (ایف سی) نے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔ 15 روزہ جبری گمشدگی کے بعد ان کی گولیوں سے چھلنی لاش تمپ کے علاقے دازن میں واٹر سپلائی کے قریب سے برآمد ہوئی۔

بی وائی سی کے مطابق جس عمر میں سمیر کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے تعلیم حاصل کرنی چاہیے تھی اور زندگی کے خوشگوار لمحات گزارنے چاہیے تھے، اس عمر میں انہیں زندگی کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔ ان کے قتل نے ان کی عمر کے دیگر نوجوانوں میں بھی خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات کا نوٹس لیں اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات کریں۔ کمیٹی نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاری نسل کشی کے عمل پر جوابدہی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا

ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز