نوشکی (ہمگام نیوز ) نوشکی کی کلی جمالدینی میں قابض پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ ارکان کا گھر پر حملہ، خواتین پر تشدد، گھر نذرِ آتش
مقامی افراد کے مطابق، گزشتہ روز سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے الطاف جمالدینی نامی شخص کے گھر پر آج صبح سویرے قابض پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے اس وقت دھاوا بول دیا، جب وہاں فاتحہ خوانی جاری تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق، وہاں موجود لوگوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ خواتین پر تشدد کرنے کے بعد انہیں کمروں میں بند کر دیا گیا، جبکہ دیگر گھروں اور خیموں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام دکھائی دی
تی ہے۔


