Homeخبریںزاہدان: کورین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کیے...

زاہدان: کورین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کیے گئے ایک شخص کی لاش برآمد

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، 14 نومبر 2026 بروز ہفتہ صبح زاہدان کے علاقے کورین میں واقع گاؤں کلچات (گلچاہ) کے نواحی علاقے سے ایک بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ مقتول کے سر پر گولی لگنے کا نشان پایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، شہری کی لاش کے قریب ایک موٹرسائیکل بھی موجود تھی، جبکہ اس کے سر پر گولی لگنے کا واضح نشان دیکھا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مذکورہ شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ تاہم، تاحال مقتول کی شناخت اور واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اسی طرح حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کے محرکات کے حوالے سے بھی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز