دالبندین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے نواحی علاقے خرگوشکاں میں کونر ڈک کے مقام پر مائن دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان سہیل ولد ٹکری عبدالغفار بنگلزئی، عرفان ولد پیر جان بنگلزئی اور الطاف ولد علی احمد نوتیزی کے ناموں سے ہوا ہے جانبحق ہوگئے، جو کہ کلی خدائے رحیم دالبندین اور کلی قاسم خان دالبندین کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اور تینوں نوجوان آپس میں خالہ زاد اور ماموں زاد بتائے جاتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر پکنک منانے کے لیے گئے تھے کہ کونر ڈک کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی مائن دھماکے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں ۔


