Homeخبریںپشین ،سابق افغان فورسز گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرتے ہیں،...

پشین ،سابق افغان فورسز گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرتے ہیں، مقامی لوگوں کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔مظاہرین

پشین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان پشین سرانان کلی سلطان، کلی باشہ اور کلی چرخی سمیت علاقے کے عوام سراپا احتجاج،

علاقے کے متعدد نوجوان عدم تحفظ کے باعث اپنے گھروں اور علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ،مظاہرین

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سابق افغان عسکر گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرتے ہیں، جبکہ اس کے بعد مقامی لوگوں کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

متاثرہ عوام کا سوال ہے کہ آخر ہم کہاں جائیں؟ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے گھروں، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو کل بروز پیر، 23 نومبر کو سید حمید کرس کے مقام پر بڑا پل اور ندی بند کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز