چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسندھ: ترجمعہ نگار "کامریڈ ننگر چنا "کو قابض پاکستانی فورسز نےگھر سے...

سندھ: ترجمعہ نگار “کامریڈ ننگر چنا “کو قابض پاکستانی فورسز نےگھر سے غائب کر دیا

سندھ (ہمگام نیوز)سندھ کے شہر نصیر آباد میں سندھ کے واحد ترجمہ نگار،ادبی اور سیاسی و سماجی شخصیت کامریڈ ننگر چنا کو قابض پاکستانی فورسز سےگھر سے غائب کر دیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نصیرآباد میں ادبی و سماجی شخصیت کامریڈ ننگر چنا کے گھر پردھاوا بول کر باوردی رینجرز اہلکاروں نے غائب کر دیا ہے ۔اس موقع پر رینجرز اہلکاروں نے گھر کی خواتین کووحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی ضعیف اور بیمار والدہ بے ہوش ہو گئیں ۔ان کی چھوٹی بہنوں اور گھر پر موجود چھوٹے بھائی کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔رینجرز اہلکار ایک گھنٹے تک ان کی کتابوں کو الٹتے پلٹنے رہے اور کامریڈ ننگر چنا کو لے جاتے ہوئے ان کی متعدد کتابیں بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔
کامریڈ ننگر چنا کے کیے ہوئے ادبی کام کی طویل فہرست میں تیس سے زائد کتابوں کے تراجم اور سندھی زبان میں لکھے گئے دو ناولٹ شامل ہیں۔وہ سندھ کے ہاریوں کی جدوجہد سے متاثر رہے ہیں۔چند ماہ قبل انھوں نے سندھ ہاری کمیٹی کی طبقاتی جدوجہد کے تناظر میں لکھے گئے گوبند مالی کے سندھی ناول ”شرم بوٹی“ کا اردو ترجمہ کیا ہے جو اشاعت کے مراحل میں ہے ۔ انھوں نے شیخ ایاز کے انقلابی دور سے یادگارکئی ایک سندھی افسانوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ افغان انقلابِ ثور کے قائد اور پشتو زبان کے ممتاز انقلابی ادیب کامریڈ نور محمد ترہ کئی کے مشہور ناول” سپین “ کے ترجمے کے لیے پرعزم تھے تاکہ اس اہم انقلابی ادبی شہہ پارے سے یہاں کے محنت کار عوام کو روشناس کر سکیں۔
لیکن پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات کامریڈ کو حراست میں لیکر غائب کردیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز