نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون میڈیا اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق
تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون میڈیا اینکر شاہینہ شاہین کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا جہاں وہ بعد میں اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ گاڑی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسی، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو 2 گولیاں مار کر ان کا قتل کیا گیا تھا۔
واضح رہے شاہینہ شاہین پی ٹی وی پر پروگامز کی میزبانی کرتی تھی اور ایک بلوچی میگزین “دزگہار” کی مدیر بھی تھیں، وہ بلوچستا ن میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھی۔


