لاہور(ہمگام نیوز)لاہور شادرہ ٹاؤن کے نجی اسکول میں بچی زیادتی کا نشانہ بنی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10سالہ بچی کو اسکول کے واش روم میں نامعلوم طالبعلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس پر متاثرہ بچی روتے ہوئے گھر پہنچی اور بچی کے فیمی ممبران نے فوراً پولیس کو اطلاع کردی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے،سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے نجی اسکول میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائیں گے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی شاہدرہ میں بچی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملز م کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسر جانب موٹر وے کے کنارے آبادی بیگم دائبہ کے ایک کوارٹر میں 2 افراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ثانیہ کی رپورٹ پر رکشہ ڈرائیور اشرف اور اس کے ساتھی سانول کے خلاف زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کی رو سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں گوجرانوالہ کے محلہ رسولپورہ کی رہائشی ہوں، میں لاہور میں اپنے بچوں کے ہمراہ ضروری کام کے سلسلہ میں آئی ہوئی تھی، فروری 2022 کی شام کو 7 بجے مجھے میری بہن کے ہمسایے نے گوجرانوالہ لے جانے کے بہانے اپنے رکشہ پر سوار کیا اور مذکورہ آبادی میں ایک کوارٹر میں لے گیا جہاں اس کا ساتھی سانول پہلے سے موجود تھا ان دونوں نے باری باری مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔


