جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںخاران میں فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی

خاران میں فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی

خاران(ھمگام نیوز)بلوچستان کے شہر خاران میں ملزمان نے گھر میں گھُس کر فائرنگ کر کے ایک شخص اور بچی کو زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیر دو پہر خاران شہر پرانا قبرستان محلے میں نامعلوم افراد نے عطاء اللہ نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خان محمد ولد عطاء اللہ ملازئی نامی شخص کو شدید زخمی کردیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک کم سن بچی بھی زخمی ہوگئی جنہیں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا پولیس نے ہسپتال پہنچ کر تفتتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز