خاران (ھمگام نیوز) گزشتہ روز فورسز نے کلّان کے علاقے میں آپریشن کے دوران بیبگر بلوچ نامی ایک شخص کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بیبرگ بلوچ ولد حفیظ اللہ رند خاران کبدانی محلہ کے رہائشی ہیں جوکہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں۔

بیبرگ بلوچ کو دس سال پہلے خاران ڈیری فارم محلے کا ریاشی شہید عرفان رشید کے ہمراہ پاکستانی فورسز نے اغواء کیا تھا جسکے بعد عرفان رشید کی مسخ شدہ لاش پھینکی گئی تھی جبکہ بیبرگ بلوچ کو کچھ عرصہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔