اسلام آباد (ہمگام نیوز)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے آج تربت ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ان علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک عسکریت کے ٹھکانے موجود تھے۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی، فرار ہونے والے راستوں کو کاٹنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی بعدازاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین تین عسکریت پسند مارے گئے، جن سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔