جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںپنجگور، کیلکور میں شہید ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: بی...

پنجگور، کیلکور میں شہید ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تیرہ اپریل کو قابض فوج نے ضلع پنجگور میں کیلکور کے علاقے جکّی میں سرمچاروں کا راستہ روک کر حملہ اور گھیرنے کی کوشش کی۔ اس سے سرمچاروں اور دشمن فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں تین سرمچار قمبر بلوچ، ظہیر بلوچ، اور اختر بلوچ شہید اور پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دشمن فوج کی مدد کیلئے جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے کمانڈوز اُتارے۔ اس کے باوجود سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی سے انہیں نشانہ بنا کر دشمن کے گھیراؤ کو توڑنے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کیلکور جھڑپ میں شہید ہونے والوں میں قمبر عرف شہاب ولد خامجان سکنہ اسپیتیں گر زامران، ظہیر عرف حمل ولد فقیر جان سکنہ بل کیلکور اور اختر عرف سراج ولد محمد سکنہ چوٹین کیلکور شامل ہیں۔ انہوں نے نہایت بہادری اور مہارت سے پاکستان فوج کا مقابلہ کیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قمبر سے دو مہینے پہلے مسلح جدوجہد میں باقاعدہ شمولیت کی تھی۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے خاندان کے کئی افراد پاکستان فوج کے ہاتھوں شہید کئے جاچکے ہیں۔ ان میں شہید محمد جان عرف بابا درویش، شہید شیہک عرف ناکو  تلانگ اور شہید سپاہان بلوچ نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی سروں کی قربانی دیکر شہادت کا رتبہ پاچکی ہیں۔ ان کے چاچا رفیق ولد عمر کو پاکستان کے خفیہ اداروں نے 2013 کو اغوا کرکے سات سالوں تک گمشدہ رکھ کر خفیہ زندانوں میں تشدد کیا اور 2020 کو چھوڑ دیا۔  ان کے خاندان کے ایک نوجوان چاکر ولد مجید کو پاکستان کی خفیہ اداروں نے اٹھا کر لاپتہ اور شدید تشدد کے ذریعے اُسے بلوچ جہد آزادی کے خلاف کام کرنے کیلئے زور دیا گیا۔ اسی وجہ سے اس نے رہائی کے بعد خودکشی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ظہیر بلوچ اور شہید اختر بلوچ نے بھی اسی سال باقاعدہ مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد کی حیثیت سے بلوچ جہد آجوئی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کا ان کا مشن بلوچستان کی آزادی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز