دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپنجگور: بلوچ شاعر و ادیب کو قتل کردیا گیا

پنجگور: بلوچ شاعر و ادیب کو قتل کردیا گیا

پنجگور (ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھر میں گھس کر بلوچی کتابوں کے مصنف کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ہیں۔

پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب بعدِ نماز عشاء و تراویح گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بلوچی کتابوں 1- مہر ءِ سکین (پٹ ءُ پول) 2- چکار (پٹ ءُ پول) 3- گل اندام (اردو آزمانک) کے مصنف،نامور بلوچ شاعر و دانشور یعقوب عامل جاں بحق ہوگئے۔

ممتاز دانشور یعقوب عامل بی این اپی (عوامی) کے سینئر رہنماء اور محکمہِ زرعی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھے۔

ایس ڈی پی او پولیس ملک احمد بلوچ کے مطابق واقع کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے واقعہ سے متعلق سردست کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم پولیس کوشش کررہی ہے کہ قتل کے محرکات کا جلد پتہ لگاکر قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز