چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںخضدار، فائرنگ کے مختلف واقعات میں یو سی وائس چیئرمین و لیویز...

خضدار، فائرنگ کے مختلف واقعات میں یو سی وائس چیئرمین و لیویز اہلکار جانبحق

خضدار( همگام نیوز ) فائرنگ کے دو مختلف وارداتوں میں لیویز اہلکار اور یو سی وائس چئیر مین جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقہ گزان نے نا معلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار میر نثار احمد زہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی نعش کو لیویز نے سول ہسپتال زہری پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے نا معلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی جبکہ قتل کے دوسرے واردات اورناچ میں پیش آیا جہاں لین دین کے تکرار پر ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے وائس چئیرمین یونین کونسل کلی علم خان حبیب اللہ لانگو کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز