پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںآواران میں پاکستان آرمی کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار...

آواران میں پاکستان آرمی کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار دی

آواران (ہمگام نیوز) پاکستانی آرمی کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق آواران میں گزشتہ روز شردوہی میں قائم قابض پاکستانی آرمی کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم انکو شدید زخمی ہونے کی حالت DHQ آواران منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

یاد رہے پچھلے ہفتے آواران ہی میں دو فوجی اہلکاروں نے چیک پوسٹ سے فرار ہوکر بھاگنے کی کوشش کی تاہم انہیں گرفتار کرکے واپس لایا گیا۔

آواران میں ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ جب پاکستان آرمی کے اہلکار سودا سلف لینے آتے ہیں تو وہ شدید پریشان ہیں، انکا کہنا ہے کہ جب انہیں فوجی گاڑیوں میں سوار کرکے یہاں لاتے ہیں تو انہیں یہ تک پتہ نہیں انہیں کہاں لے جا رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ جب ہم یہاں آتے ہیں تو ہمیں اپنے گھر والوں کا فکر ہوتا ہے کہ ہم واپس صحیح و سلامت انہیں دیکھ پائیں گے کہ نہیں۔

پاکستانی فوجیوں کی خودکشی اور فرار ہونے سے یہ بات واضح ہوتا ہے کہ وہ نفسیاتی حوالے سے شکست کھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز