کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں  نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں 22 اپریل کو فوجی چوکی پر مغرب کے وقت دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔